پشاور: خیبر پختون خواہ کے شہر پشاور میں رنگ روڈ پر ہوٹل کے قریب بم دھماکہ ہوا، جس کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکہ ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل مکینک کی دکان میں ہوا، جبکہ بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، زخمی افراد مکینک ہیں۔
ایس ایس پی ہارون الرشید کے مطابق دھماکہ بارودی مواد پھٹنے کے سبب ہوا، 200 گرام بارود موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:باجوڑ: پاک فوج اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں سپاہی شہید
قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں جبکہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔