چمن میں مال روڈ پر بم دھماکے کے باعث 5 افراد جاں بحق، 14 زخمی ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چمن میں مال روڈ پر بم دھماکے کے باعث 5 افراد جاں بحق، 14 زخمی ہو گئے
چمن میں مال روڈ پر بم دھماکے کے باعث 5 افراد جاں بحق، 14 زخمی ہو گئے

صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں   دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد  جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے کی آواز اتنی زوردار تھی کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر ہونے والے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور لیویز فورس نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دہشت گردوں کو تلاش کرنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ 

مقامی پولیس کے مطابق دھماکہ آج صبح 11 بجے کے بعد ہوا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد اور میتوں  کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ہسپتال میں پہنچائے گئے زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

سیکورٹی اداروں نے دھماکے کے فوراً بعد مال روڈ اور اردگرد کا علاقہ سیل کردیا ہے اور واقعے پر تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی میں دھماکہ، 2 رینجرز اہلکار اور ایک شہری جاں بحق

Related Posts