شادی یا ناجائز تعلق کے بغیر والدین بننے والے بالی ووڈ فنکار کون؟ تصاویر دیکھیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی یا ناجائز تعلق
(فوٹو: آن لائن)

کسی سے شادی یا ناجائز تعلق کے بغیر والدین بننے والے مختلف بالی ووڈ فنکار آج بھی متعدد مداحوں کو حیران کردیتے ہیں، ایسے ہی ستاروں میں کرن جوہر اور سشمیتا سین بھی شامل ہیں۔

کرن جوہر کو کون نہیں جانتا؟ بہت سے فلمی تجزیہ کار یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ کرن جوہر اقرباء پروری کا علمبردار ہے جس نے بالی ووڈ کے پہلے سے مانے ہوئے اداکاروں اور فنکاروں کے بچوں کو فلموں میں کاسٹ کیا لیکن یہی شخص متعدد کامیاب فلموں کا کریڈٹ بھی رکھتا ہے۔

Karan Johar says his kids have started asking questions about their mother:  'Whose stomach was I born in?' | Bollywood News - The Indian Express
(فوٹو: انڈین ایکسپریس)

یہی نہیں بلکہ کافی وِدھ کرن کے سیکڑوں پروگرامز سے پتہ چلتا ہے کہ کرن جوہر بالی ووڈ ستاروں کے درمیان بھی کتنی مقبول شخصیت ہے جس نے 2017 میں سروگیسی کے طریقے سے دو جڑواں بچوں کا والد بننے کی ذمہ داری نبھانے کا آغاز کیا جن کے نام یش اور روحی جوہر ہیں۔

Karan Johar back as director - The Tribune
(فوٹو: ٹریبیون انڈیا)

اسی طرح سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے 2000 میں ایک بچی گود لے لی جس کانام رینی ہے اور اداکارہ نے یہ اقدام اس وقت اٹھایا جب وہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کے عروج پر تھی۔ سشمیتا سین کی عمر اس وقت 24 سال تھی جب کسی نے شاید ہی اسے شادی کرنے کا مشورہ دیا ہو۔

Sushmita Sen reveals her daughters completely reject the idea of her  'marriage'
(فوٹو: دی نیوز)

صرف یہی نہیں بلکہ سشمیتا سین نے پہلی بچی اڈاپٹ کرنے کے 10 سال بعد ایک اور لڑکی 2010 میں گود لے لی جس کا نام علیسا ہے اور اب وہ ایک غیر شادی شدہ ماں کی حیثیت سے دونوں بچوں کی زندگی میں اپنے فرائض نبھا رہی ہے جس پر فنکارہ کو کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

Tusshar Kapoor reveals his son doesn't know about his work, says 'coming  home to him is best part of my day' - India Today
(فوٹو: انڈیا ٹوڈے)
Ekta Kapoor's Special B'day Wish For Son Ravie Will Melt Your Heart! |  India Forums
(فوٹو: انڈیا فورمز)

اداکار تشار کپور نے سروگیسی کی مدد سے 2016 میں ایک بیٹے لکش کے والد بننے کا فیصلہ کیا اور کرن جوہر سے کافی پہلے والد بن گئے۔ صرف تشار کپور نہیں بلکہ ان کی بہن ایکتا کپور نے بھی شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور 2019 میں سروگیسی کی مدد سے ایک بیٹے روی کپور کی ماں بن بیٹھیں۔

وجوہات کیا ہیں؟

یہاں یہ سوال ضرور کیا جاسکتا ہے کہ آخر ان بالی ووڈ شخصیات نے ماں یا باپ بننے کی خواہش کا اظہار تو کیا لیکن شادی نہیں کی، تو کیوں؟ جس کا جواب یہ بنتا ہے کہ فلم انڈسٹری میں رشتے قائم کرنا اور برقرار رکھنا بڑا مشکل عمل ہے کیونکہ ان ستاروں کی زندگی ہی عجیب و غریب ہوتی ہے۔

مثال کے طور پر اداکاری کی دنیا میں کسی کا ہیرو یا ہیروئن بننا اسے جسمانی طور پر اتنے قریب لانے کا موجب بنتا ہے کہ لوگ اسے آپ کا حقیقی شوہر یا بیوی قرار دینے لگتے ہیں، لیکن اگلی ہی فلم میں یہی رشتہ کسی اور فنکار کے ساتھ قائم کرنا پڑ جاتا ہے تو نئی افواہیں اور نئے قصے جنم لیتے ہیں۔

ضروری نہیں کہ یہ افواہیں اور قصے درست ہوں، لیکن جب زندگی اتنی پیچیدہ ہوجاتی ہے تو مسائل بھی اتنے ہی بڑے ہوتے ہیں۔ اگر کوئی فنکار کسی عام سے لڑکے یا لڑکی سے شادی کرے تو خدشہ رہتا ہے کہ وہ بالی ووڈ کی چمک دمک سے کہیں مرعوب نہ ہوجائے اور اگر کسی اور فنکار سے شادی کرے تو اس کی زندگی بھی اتنی ہی پیچیدہ ہوتی ہے۔

 

Related Posts