بھارتی اداکار بکرم جیت کورونا کے باعث انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bollywood actor Bikramjeet Kanwarpal dies of COVID-19

ممبئی :بھارتی اداکاروریٹائرڈ آرمی افسر بکرم جیت کنورپال 52 سال کی عمر میں کورونا کا شکار ہو کر ابدی نیند سو گئے۔

اداکار بکرم جیت کنورپال کی موت کی خبر سب سے پہلے بالی ووڈ فلم ساز اشوک پنڈت نے ٹوئٹر پر دی۔ سوشل میڈیا پر ہی کئی اداکاروں اور ہدایت کاروں نے بکرم جیت کنورپال کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔

بکرم جیت کنورپال 2002 کو انڈین آرمی سے بطور میجر ریٹائرڈ ہوئے اور 2003 میں فلم ڈیبیو کیا، انہوں نے ڈان، مرڈر 2، جوکر، اور 1971 سمیت درجنوں ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ علاوہ ازیں کئی کامیاب ٹیلی وژن سیریز میں بھی کام کیا۔

دوسری جانب بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار آر جی ایس چیلاڈورائی 84 سال کی عمر میں دْنیا سے کوچ کرگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھیری، ماڑی اور کتھی جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والے تامل اداکار آر ایس جی چیلاڈورائی دو روز قبل اپنے گھر کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

مزید پڑھیں:بھارت میں کورونا بے قابو، کیسز کا نیا ریکارڈ قائم،مزیدہزاروں لوگ لقمہ اجل

تامل اداکار کے بیٹے نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ والد کو مردہ حالت میں پاکر وہ اْنہیں فوراََ چنائے کے اسپتال لیکر گئے جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے اْن کے والد کی موت واقع ہوئی۔

اداکار آرایس جی چیلاڈورائی کی یوں اچانک موت پر ناصرف اْن کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں بلکہ تامل فلم انڈسٹری کے اداکار بھی اپنے سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے شدید افسردگی کا اظہار کررہے ہیں۔

چیلاڈورائی نے متعدد تامل فلموں میں اداکاری کی تھی جن میں ماڑی، تھیری، کتھی اور سیواجی شامل ہیں۔

ایس جی چیلاڈورائی 100 سے زیادہ تامل فلموں میں نظر آچکے ہیں، انہوں نے اپنے منفرد کرداروں کی وجہ سے تامل فلم انڈسٹری میں اپنا نام روشن کیا۔

Related Posts