نجی ٹی وی چینل کے میزبان وقار ذکا کی وزیر تعلیم شفقت محمود پر تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نجی ٹی وی چینل کے میزبان وقار ذکا کی وزیر تعلیم شفقت محمود پر تنقید
نجی ٹی وی چینل کے میزبان وقار ذکا کی وزیر تعلیم شفقت محمود پر تنقید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: نجی ٹی وی چینل کے میزبان وقار ذکا نے پاکستانی طالب علموں کے امتحانات کی منسوخی کے لیے آواز بلند کردی ہے۔

وقار ذکا کی جانب سے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو ہدف بناتے ہوئے زبانی حملے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود پہلے ہی سماجی کارکن اور طالب علموں کے وکیل جبران ناصر کو بلاک کرچکے ہیں اور لگتا ہے کہ وقار ذکا بھی اس فہرست میں آنے والے ہیں۔

وفاقی وزیر کی جانب سے اپریل کے شروع میں امتحانات جاری رکھنے کے فیصلے پر وقار ذکا نے شفقت محمود کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ کو اپنے اس فیصلے پر افسوس ہوگا۔

مگر اب وقار ذکا نے وفاقی وزیر کو ایک پھل کے نام سے پکارتے ہوئے کہا ‘میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ آپ کو افسوس کرنا ہوگا، اب طالبعلم آپ کو مستعفیٰ ہونے پر مجبور کریں گے’۔

شفت محمود کو حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پرکیمبرج سسٹم امتحانات کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور وہ طالبعلموں کی بدزبانی کا ہدف بنے تھے۔

چونکہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کے ساتھ اس طرح کی حمایت کا اظہار بہت کم افراد نے کیا تو بیشتر طالبعلموں نے وقار ذکا کے ردعمل کا خیرمقدم کیا۔

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ وقار ذکا نے اپنے نوجوان مداحوں کے لیے آواز اٹھائی ہو، وقار ذکا نے اس سے قبل وزارت تعلیم کی جانب سے طلبہ کے امتحانات سے متعلق وزیراعظم عمران خان سے بھی سوال کیا تھا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جب یہ ممالک کیمبرج امتحانات کی اجازت نہیں دے رہے تو شفقت محمود ایسا کیوں نہیں کررہے، آپ کیوں چاہتے ہیں کہ طلبہ احتجاج کریں؟

Related Posts