کیموتھراپی کے دوران جسم کمزور لیکن روح مضبوط ہو رہی ہے۔نادیہ جمیل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیموتھراپی کے دوران جسم کمزور لیکن روح مضبوط ہو رہی ہے۔نادیہ جمیل
کیموتھراپی کے دوران جسم کمزور لیکن روح مضبوط ہو رہی ہے۔نادیہ جمیل

بریسٹ کینسر میں مبتلا اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ موذی مرض کے علاج کیلئے کیموتھراپی کا عمل جاری ہے جس کے دوران میرا جسم کمزور لیکن روح مضبوط ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ ٹوئٹر پر پیارے مداحوں کی فیملی کو میرا سلام ہے، کینسر میں مبتلا ہوئے کافی وقت گزر گیا ہے اور کیموتھراپی کا دوسرا دور ختم ہوچکا ہے۔

پیغام میں اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ میرے سر کے تمام بال ختم ہو گئے، جسم بے حد کمزور ہے جس کے باعث میں صرف اپنا سر اٹھا سکتی ہوں لیکن میری روح مضبوط ہوتی جارہی ہے اور ہر گزرتے روز کے ساتھ مناظرواضح ہو رہے ہیں۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ بے شک کینسر کے علاج کا سفر درناک ہے لیکن اس کے دوران مجھے قوت بھی مل رہی ہے۔ ہر روز اللہ تعالیٰ میری بصیرت کو روشنی عطا فرماتا ہے اور اس کی محبت اور شکر میری نجات کا واحد سہارا ہے۔ 

Related Posts