قومی ائیر لائن فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کیلئے تیارہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ائیر لائن فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کیلئے تیارہو گئی
قومی ائیر لائن فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کیلئے تیارہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد میں ہونے والے افسوسناک طیارہ حادثے نے ہر آنکھ اشکبار کردی جس کے بعد سوئی ہوئی پی آئی اے انتظامیہ بھی جاگ گئی، انتظامیہ  فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم کو تبدیل کرنے کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن اب تک فرسودہ فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم اور تھرڈ کلاس طیارے چلا رہی ہے جن کے باعث فضائی حادثات میں اضافہ ہورہا ہے۔ انتظامیہ نے پی آئی اے میں جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم لانے کا فیصلہ کر لیا۔ 

فیصلے کے تحت قومی ائیر لائن دوست مسلم ملک ترکی کی ہٹ آئی ٹی کمپنی سے نیا فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ سسٹم حادثات سے بچاؤ اور بین الاقوامی معیار کی سروس ڈلیوری کو یقینی بنائے گا۔

ترکی سےحاصل کیا جانے والا نیا فلائٹ آپریشن سسٹم آئی اے ٹی اے(انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن)  اور عالمی سول ایوی ایشن سے منظورشدہ ہوگا جس سے پی آئی اے کو اپنے فرسودہ فلائٹ آپریشن سسٹم سے نجات ملے گی۔

واضح رہے کہ فلائٹ آپریشن سسٹم کسی بھی فلائٹ میں شیڈول بورڈ کی بنیاد پر تازہ ترین معلومات، فلائٹ کا درست وقت اور فاصلہ ، مقامی آمد و روانگی کے اوقات اور ایندھن سمیت دیگر بے شمار تکنیکی معاملات میں معاون ہوتا ہے۔

گزشتہ ادوار میں فرسودہ فلائٹ آپریشن سسٹم کے باعث قومی ائیر لائن کو حادثات کا سامنا رہا جبکہ جدید فلائٹ آپریٹنگ سسٹم سے حادثات میں کمی کی توقع کی جارہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی 7رکنی خصوصی ٹیم نے  کراچی میں طیارے کے حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا اور شواہد جمع کئے۔

گزشتہ روز ٹیم نے حادثے کی رپورٹ تیار کرنے کے علاوہ نقصان کا تخمینہ لگانے پر کام شروع کردیا۔آس پاس کی عمارتوں اور مکانات کو ہونے والے نقصانات کی بھی جانچ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی خصوصی ٹیم کا جائے حادثہ کا دورہ

Related Posts