بے سہارا بہن بھائی کی تعفن زدہ نعشیں گھر سے بر آمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بے سہارا بہن بھائی کی تعفن زدہ نعشیں گھر سے بر آمد
بے سہارا بہن بھائی کی تعفن زدہ نعشیں گھر سے بر آمد

راولپنڈی:پاکستان ریلوے کے مرحوم اکاؤنٹنٹ کی بے سہارا بیٹی اور ذہنی معذور بیٹے کی تعفن زدہ نعشیں گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق باپ کے بعد 56 سالہ بڑی بہن خود سے چارسال چھوٹے ذہنی معذور بھائی کی دیکھ بھال کرتی تھی، مرحوم باپ کی پنشن سے گزارا کرنے والی عمر رسیدہ خاتون کی موت کب ہوئی، پڑوسی بھی لاعلم رہے۔

ایس ایچ او تھانہ صادق آباد کے مطابق 52سالہ ذہنی معذور بھائی بھی خوراک اور دیکھ بھال نہ ہونے پر دم توڑ گیا، بہن بھائی نعشیں کئی روز پرانی ہیں۔اہل علاقہ نے تعفن پھیلنے پر تھانہ صادق، آباد پولیس کو طلب کیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس گھر میں داخل ہوئی تو گھر میں دونوں کی نعشیں موجود تھیں، بڑی بہن کی موت کے بعد دیکھ بھال نہ ہونے پر معذور بھائی بھی جاں بحق ہوگیا۔

مزید پڑھیں:14سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

ایس ایچ او چوہدری شفقت کا کہنا ہے کہ قریبی عزیر اقارب سامنے نہ آنے پر دونوں کی امانتا” تدفین کردی گئی ہے۔

Related Posts