خانیوال میں نہرمیں گرنے والی وین مل گئی، 9 لاشیں بھی نکال لی گئیں، دو کی تلاش جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Children, women among 11 killed as van plunges into Khanewal canal

خانیوال : میاں چنوں کی میلسی لنک کینال سے 32 گھنٹوں کے طویل سرچ آپریشن کے بعد خواتین اور بچوں سمیت لاشیں برآمد ، دو کی تلاش جاری ہے۔

گزشتہ روز شیخوپورہ سے 11افراد کوواپس لے کر آنیوالی ایک وین عبد الحکیم انٹرچینج پر موٹر وے سے باہر نکلنے کے بعد نہر میں گر گئی تھی۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نہر سے گاڑی اور لاشیں  نکالنے کا کام شروع کردیا تھا تاہم 32 گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد 9 لاشیں نکالی جاسکی ہیں جبکہ دو لاشوں کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔

وین میں  4 خواتین اور 3 بچوں سمیت 11 افراد سوار تھے جو کہ شیخو پورہ سے واپس آرہے تھے تاہم عبدالحکیم انٹرچینج کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

مزید پڑھیں: شیخوپورہ میں بچوں کا جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل، گولیاں چل گئیں، 8افراد ہلاک

دوسرے دن بھی ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کیا اور نہر سے 9لاشیں اور وین نکالی جاچکی ہے تاہم باقی دو لاشوں کی بازیابی کے لئے ابھی بھی آپریشن جاری ہے۔

Related Posts