ترکی میں کشتی ڈوب گئی،54 تارکین وطن ہلاک،متعددلاپتہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکی میں کشتی ڈوب گئی،54 تارکین وطن ہلاک،متعددلاپتہ
ترکی میں کشتی ڈوب گئی،54 تارکین وطن ہلاک،متعددلاپتہ

انقرہ:ترکی کے مشرقی علاقے میں واقع وان جھیل میں کشتی ڈوبنے کے باعث 54 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔کشتی میں تارکین وطن سوار تھے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی ترکی کے گورنر نے بتایا کہ تین ہفتے قبل غرقاب ہونے والی کشتی میں ڈوبنے والے مسافروں کی تلاش کا کام اب تک جاری ہے،وزیر داخلہ سلیمان سولو نے بتایا کہ کشتی 27 جون کو جھیل سے گزرتے الٹ گئی تھی، جس میں 55 سے 60 تارکین وطن سوار تھے۔

واقعے کے سلسلے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔گزشتہ روز جھیل سے 9 مزید لاشیں برآمد کی گئیں۔ جس کے بعد، گورنر کے دفتر کے مطابق، ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہو گئی ہے۔

وان جھیل ترکی سے ملنے والی ایرانی سرحد پر واقع ہے۔ کشتی میں ایران، افغانستان اور دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن ترکی پہنچ کر یورپ کا رخ کرتے ہیں۔دسمبر میں ایک کشتی اسی علاقے میں ڈوبی تھی جس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے شہری سوار تھے۔

مذکورہ واقعے کے بعد64 افراد کو بچا لیا گیا تھا جب کہ سات ڈوب گئے تھے۔ 2016 میں یورپی یونین سے ہونے والے ترکی کے سمجھوتے کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد کم ہو گئی ہے۔ معاہدے کے بعد تارکین وطن کو اپنے ملکوں کی جانب واپس بھیجا جاتا ہے۔

Related Posts