خون کا حساب باقی ہے، پاسداران انقلاب کی نئی قیادت تیار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ تسنیم نیوز ایجنسی)

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کی بری فورس کی کمانڈ میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل محمد کریمی کو نیا کمانڈر مقرر کر دیا ہے۔ یہ تقرری میجر جنرل محمد پاکپور کی جگہ کی گئی ہے، جنہیں پاسداران انقلاب کا اعلیٰ کمانڈر بنا دیا گیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق سپریم لیڈر کے دفتر سے جاری اعلامیے میں جنرل کریمی کے عسکری تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں فورس کی صلاحیتوں میں اضافے اور جنگی تیاریوں کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بڑی تبدیلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل کے 13 جون کو تہران پر کیے گئے حملے میں پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج کی اعلیٰ قیادت شہید ہو چکی ہے۔ اس حملے میں ایرانی چیف آف اسٹاف، پاسداران کمانڈر، جوہری سائنسدانوں سمیت درجنوں اہم شخصیات شہید ہوئیں۔

ایران کی نئی عسکری قیادت کو اب نہ صرف سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے بلکہ علاقائی تناؤ کے دوران دفاعی ردعمل کو مؤثر بنانے کی بھاری ذمہ داری بھی ان کے کاندھوں پر آن پڑی ہے۔

Related Posts