نابینا افراد کا مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر دھرنا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Punjab Assembly
نابینا افراد کا مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر دھرنا

لاہور:نا بینا افراد کی جانب سے اپنے مطالبا ت کے حق میں دوسرے روز بھی پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر دھرنا دیا گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر رہی ۔

نا بینا افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں رات مال روڈ پر گزاری تاہم حکومت یا کسی سرکاری محکمے کا کوئی بھی افسر ان سے مذاکرات کے لئے نہ پہنچا۔

نا بینا افراد کا کہنا ہے کہ ہم معاشرے کا سب سے پسا ہوا طبقہ ہیں لیکن حکومت ہمارے مسائل حل کرنے کی بجائے لالی پاپ دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں :ملک اب ہم چلائیں گے، مولانا فضل الرحمٰن کی ڈی چوک جانے کی تجویز

کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے اور نہ ہی اعلان کردہ کوٹے کے مطابق ملازمتیں دی جارہی ہیں۔

اگر حکومت کا ہمارے ساتھ یہ رویہ ہے تو باقی لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہوگا ۔ نا بیناد افراد کے دھرنے کی وجہ سے مال روڈ کے ایک حصے کو ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا جس کی وجہ سے مال روڈ اور اس کے اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک کا دبائو رہا اور ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔

Related Posts