افغانستان میں یونیورسٹی اورکیڈٹس کی بس پرحملے،درجنوں افرادجاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں یونیورسٹی اورکیڈٹس کی بس پرحملے،درجنوں افرادجاں بحق
افغانستان کے جنوب مشرقی شہر غزنی یونیورسٹی میں دھماکے میں 20 طالب علم زخمی ہو گئےجبکہ جلال آباد میں افغان سکیورٹی فورسز کے کیڈٹس کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں27افرادجاں بحق ہوگئے۔

افغانستان کے جنوب مشرقی شہر غزنی یونیورسٹی میں دھماکے میں 20 طالب علم زخمی ہو گئےجبکہ جلال آباد میں افغان سکیورٹی فورسز کے کیڈٹس کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں27افرادجاں بحق ہوگئے۔

 افغانستان کے شہرغزنی میں یونیورسٹی میں دھماکا ہوا جس میں20 طالب علم زخمی ہو گئے ہیں ، زخمیوں میں 18 خواتین اور5 مرد شامل ہیں۔

افغان میڈیاکےمطابق غزنی یونیورسٹی میں دھماکا اس وقت ہوا جب لیکچر ہورہا تھا، اب تک کسی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

ترجمان گورنر نے بتایا کہ دھماکے سے زخمی ہونے والوں میں 12 طالبات بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ صوبے میں طالبان کے گروپ انتہائی سرگرم ہیں جو تواتر سے سیکیورٹی فورسز پر بھی حملے کرتے ہیں۔

دوسری جانب  افغانستان میں کیڈٹس کی بس پر خودش حملہ ہواجس کے نتیجےمیں27 افرادجاں بحق ہو گئے، کیڈٹس کی بس کابل جا رہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد رکشے میں نصب تھا جو بس سے ٹکرا گئی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے ہلاک ہونے والوں میں افغان سکیورٹی فورسز کے کیڈٹس، عام شہری اور ایک بچہ شامل ہے۔

 زخمیوں میں اکثر افراد کی حالت نازک ہے، تاہم انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Related Posts