خیبر: ضلع خیبر تھانہ علی مسجد کی حدود میں خودکش دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی نے جام شہادت نوش کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور نے نو تعمیر شدہ مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور جب پولیس نے اس کی تلاشی لینا شروع کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
واضح رہے کہ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دھماکا خود کش تھا اور مشکوک شخص نے تلاشی کے دوران خود کو دھماکے سے اڑایا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں بارش کے پانی سے گڑھے بھرگئے، 2بچے ڈوب کر جاں بحق
پولیس ذرائع کا کہنا ہے دھماکہ خودکش تھا، واقعے کی مزید تحقیقات کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔