‘بلیک پینتھر’ کی اداکارہ کے پاکستانی لباس میں خوب چرچے۔تصاویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوکل بس میں سفر کیا، قمیض شلوار بھی پہنا۔'بلیک پینتھر' کی اداکارہ کے پاکستانی لباس میں خوب چرچے
لوکل بس میں سفر کیا، قمیض شلوار بھی پہنا۔'بلیک پینتھر' کی اداکارہ کے پاکستانی لباس میں خوب چرچے

بلیک پینتھر کی اداکارہ لوپیتا نیونگ نے پاکستان دورے کے دوران کراچی کی لوکل بس کی سواری کا لطف اٹھایا، اپنی قمیض شلوار میں تصویریں پوسٹ کیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تعریف کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی اداکارہ 25 فروری کو پاکستانی آرٹسٹ میشا جاپانوالا کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے کراچی تشریف لائیں۔ انہوں نے شادی پر گلابی رنگ کا خوبصورت سا لہنگا پہنا۔ ان کی لہنگے میں تصاویر مداحوں کو خوب پسند آئیں۔ حالانکہ وہ لہنگا بھارتی طرز کا بنا ہوا تھا لیکن لوگوں نے اس پہناوے پر خوب تعریف کی۔

واضح رہے کہ لوپیتا چونکہ اپنے پورے گروپ کے ساتھ پاکستان تشریف لائی ہیں، آج کل کراچی میں مختلف جگہوں کا دورہ کررہی ہیں، کبھی ایمپریس مارکیٹ جارہی ہیں تو کبھی چائے کے ڈھابے میں بیٹھ کر چائے تناول فرمارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lupita Nyong’o (@lupitanyongo)


انہوں نے کراچی کی ایک لوکل بس کا سفر بھی کیا اور اس کے سامنے کھڑے ہوکر پاکستانی شلوار قمیض اور ساتھ میں حجاب پہن کر تصاویر بھی بنائی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرامہ سیریل اللہ جنت ہائے، حنا الطاف اور یاسر نواز کی ساتھ جوڑی

اپنے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ مجھے قمیض شلوار کی یہ زندگی پسند آرہی ہے یعنی ان کو قمیض شلوار پہننا اچھا لگ رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lupita Nyong’o (@lupitanyongo)

دوسری جانب ان کے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے پاکستانیوں نے کہا کہ لوپیتا نے شاید پاکستانی خواتین سے زیادہ اچھے سے دوپٹہ پہنا ہے،کم سے کم انہوں نے حجاب کی عزت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lupita Nyong’o (@lupitanyongo)

ان کی قمیض شلوار کی یہ خوبصورت تصاویر اب تک انسٹاگرام اور فیس بک پر لاکھوں لوگ شیئر کر چکے ہیں۔ اب تو خواتین یہ بھی ڈھونڈ رہی ہیں کہ لوپیتا نے کس برانڈ کے کپڑے پہنے ہیں تاکہ وہ بھی ان کپڑوں کو خریدیں۔ بس پر چڑھ کر بیٹھنے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین کہہ رہے ہیں کہ لگتا ہے لوپیتا نے ماہرہ خان کا ڈرامہ ہم کہاں کے سچے تھے کو زیادہ سنجیدگی سے دیکھ لیا اور اب یہ انہی کی طرح بسوں کی چھتوں پر بیٹھ کر شہر کا دورہ کر رہی ہیں

Related Posts