زمین سے ساڑھے 21 کروڑ نوری سال دور سورج کے سائز کا ستارہ بلیک ہول میں غائب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زمین سے ساڑھے 21 کروڑ نوری سال دور سورج کے سائز کا ستارہ بلیک ہول میں غائب
زمین سے ساڑھے 21 کروڑ نوری سال دور سورج کے سائز کا ستارہ بلیک ہول میں غائب

زمین سے 21 کروڑ 50 لاکھ نوری سال دوری پر کائنات کا ہولناک ترین منظر رونما ہوا ہے جب سورج کے سائز کے ستارے کو ایک بلیک ہول نے نگل لیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہرینِ فلکیات نے وہ لمحہ تصاویر میں محفوظ کر لیا ہے جب ایک زبردست حجم رکھنے والے بلیک ہول میں ہمارے سورج کے سائز کا ستارہ غائب ہوگیا جس کی تفصیل خاصی تباہ کن محسوس ہوتی ہے۔

فرانس میں قائم یورپی سدرن آبزرویٹری (ای ایس او) کی دوربینوں کا استعمال کرتے ہوئے ماہرینِ فلکیات نے زمین سے 21 کروڑ 50 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر موجود بلیک ہول کا مشاہدہ کیا جو سورج کی جسامت کے ستارے کو نگل رہا تھا۔

بلیک ہول میں کششِ ثقل اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ روشنی بھی اس سے بچ نہیں سکتی، اِس لیے سورج کی جسامت کے ستارے کی روشنیاں بھی بلیک ہول میں غائب ہو گئیں۔ بلیک ہول نے ستارے کو تہس نہس کرکے ہضم کر لیا۔

ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ ایک ستارے کا کسی بلیک ہول میں ضم ہوجانا ایک ایسا واقعہ ہے جو عام طور پر کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے لیکن اس کے مشاہدے سے فزکس کے بڑے بڑے قوانین کی وضاحت حاصل کی جاسکتی ہے۔ 

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک کے بالواسطہ استعمال پر بھی پابندی عائد کی جائے۔درخواست

Related Posts