بی جے پی رہنما کی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی، بائیکاٹ انڈین پراڈکٹ کی مہم شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بی جے پی رہنما کی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی، بائیکاٹ انڈین پراڈکٹ کی مہم شروع
بی جے پی رہنما کی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی، بائیکاٹ انڈین پراڈکٹ کی مہم شروع

بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما نوپور شرما اور نوین کمار جندال کی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے پر تمام اسلامی ممالک نے شدید مذمت کی ہے۔

مذکورہ واقعے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بائیکاٹ انڈین پراڈکٹ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے، خلیجی ممالک اس واقعے کی شدید مذمت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی تھی جس پر بی جے پی نے خاتون رہنما کو عہدے سے برطرف کرکے پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رہنما کی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی، دفترِ خارجہ کی مذمت

Related Posts