تامل ناڈو: بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر پر بپن راوت اور اہلیہ سمیت 14 افراد سوار تھے۔خوفناک حادثے کے نتیجے میں 11افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور اہلِ خانہ سمیت 14افرد سوار تھے۔
روس کے یوکرین پر حملے کا خطرہ، امریکی صدر اور ولادی میر کی ویڈیو کال
امریکا، افغان خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے، ملالہ
اب تک حادثے کے نتیجے میں 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔لاشوں کی شناخت کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

بھارتی ائیر فورس نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کردی۔ ائیر فورس کا کہنا ہے کہ ایم آئی 17ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔پاکستانی صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ بپن راوت عملے سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
بھارتی افواج کے سربراہ چیف آف ڈیفنس بپن روت کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہوگیا اور جنرل بپن روت اپنے عملے سمیت ہلاک ہوگئے ہیں pic.twitter.com/5sKhJ8HEjb
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) December 8, 2021
بھارتی میڈیا نے تاحال بپن راوت کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔ میڈیا کاکہنا ہے کہ انڈین ائیر فورس نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردیں۔ آرمی ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر کیلئے جا رہے تھے۔
An IAF Mi-17V5 helicopter, with CDS Gen Bipin Rawat on board, met with an accident today near Coonoor, Tamil Nadu.
An Inquiry has been ordered to ascertain the cause of the accident.— Indian Air Force (@IAF_MCC) December 8, 2021
ہیلی کاپٹر حادثے کے 3 شدید زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جائے حادثہ سے کچھ لاشیں بھی ہسپتال پہنچا دی گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
#WATCH | Latest visuals from the spot (between Coimbatore and Sulur) where a military chopper crashed in Tamil Nadu. CDS Bipin Rawat, his staff and some family members were in the chopper. pic.twitter.com/6oxG7xD8iW
— ANI (@ANI) December 8, 2021