بائیوسیکیورببل کا معاملہ،پی سی بی شعبہ میڈیکل کے سربراہ مستعفی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بائیوسیکیورببل کا معاملہ،پی سی بی شعبہ میڈیکل کے سربراہ مستعفی
بائیوسیکیورببل کا معاملہ،پی سی بی شعبہ میڈیکل کے سربراہ مستعفی

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے بائیو سیکیور ببل اور کووڈ پروٹوکولز پر سوالات اٹھنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ میڈیکل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر سہیل نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیا ہے تاہم استعفے کی منظوری سے متعلق فیصلہ بورڈ چیئرمین اور سی ای او کریں گے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 6 کے میچز کے ملتوی ہونے کے بعد سے ڈاکٹر سہیل بائیو سیکیورببل کے معاملات پر تنقید کی زد میں تھے، جس کے باعث انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی کو بھجوایا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سہیل ایک ماہ کام کریں گے جوکہ ان کا نوٹس پریڈ ہے اور اس دوران وہ تحقیقات میں بھی پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا حفیظ شیخ پر اعتماد کا اظہار، کام جاری رکھنے کی ہدایت

ذرائع کے مطابق پی سی بی ہیڈ کوارٹرز کی راہداریوں میں بھی تمام معاملات پر ڈاکٹر سہیل کی جانب ہی انگلیاں اٹھ رہی تھیں۔

Related Posts