کراچی: کرپٹو کرنسی میں 18 ارب سے زائد کا فراڈ، ہزاروں پاکستانی لٹ گئے، ایف آئی اے نے عالمی کرپٹو ایکسچینج کو نوٹس جاری کردیا۔
پاکستانیوں سے اربوں روپے کا فراڈ آن لائن ایپلی کیشنز کے ذریعے کیا گیا،آن لائن ایپلی کیشنز کرپٹو کرنسی کی عالمی ایکسچینج بائنانس سے جڑی تھیں،ایف آئی اے سائبر کرائم نے بائنانس کے پاکستان میں جنرل منیجرکو نوٹس جاری کردیاہے۔
ایف آئی اے نے امریکا اور کے مین آئی لینڈ میں بائنانس کے ہیڈکوارٹر بھی نوٹس بھیجے ہیں ،ممکنہ طور پر کرپٹو کرنسی سے ٹیررفنانسنگ اور منی لانڈرنگ بھی ہورہی تھی۔
پاکستان میں 11 موبائل فون ایپلی کیشنز بائنانس سے رجسٹرڈ تھیں جن کے ذریعے فراڈ ہوا، 11 موبائل فون ایپلی کیشنز دسمبر میں اچانک بند ہوگئیں جن پر ہزاروں پاکستانی رجسٹرڈ تھے،ان ہزاروں پاکستانیوں نے ان ایپلی کیشنز پر اربوں روپے لگا رکھے تھے۔
مزید پڑھیں:وقار ذکاء کا کرپٹو ایکس چینج کا منصوبہ،کیا پاکستان میں بٹ کوئن کا کوئی مستقبل ہوسکتا ہے ؟