کراچی: فرشتہ صفت انسان اور معروف سماجی کارکن اور مرحوم عبدالستار ایدھی کی زوجہ بلقیس ایدھی کراچی کے نجی اسپتال میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔
ایدھی ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ بلقیس ایدھی عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھیں اور وہ ایک ماہ سے علیل اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ ترجمان کے مطابق بلقیس ایدھی کی نمازجنازہ اورتدفین کا اعلان بعد میں ہوگا۔
بلقیس ایدھی معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی زوجہ تھیں اور عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد وہ ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بنی تھیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اظہار کیا اور ان کی سماجی خدمات کو سراہا۔
مزید پڑھیں: عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی عارضہ قلب میں مبتلا، اسپتال منتقل