کراچی میں پانی کے مسائل کے سدباب کیلئے اربوں روپے مختص

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
(فوٹو؛فائل)

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-2026 کے بجٹ میں شہر قائد کے اہم ترین ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

بجٹ کی سرکاری دستاویزات کے مطابق شہر قائد میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے کراچی بلک واٹر سپلائی کیلئے 8 ارب 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں شہر کے اہم ترین اور تاخیر کا شکار کے-4 منصوبے کیلئے بھی 9 ارب 40 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

کراچی میں ریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے صنعتی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ کی تکمیل سے شہریوں کو ریلیف ملے گا اور معیشت کو تقویت حاصل ہوگی۔

Related Posts