اربوں کی کرپشن: نیلم جہلم منصوبے کی لاگت25سے بڑھ کر105ارب ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اربوں کی کرپشن: نیلم جہلم منصوبے کی لاگت25سے بڑھ کر105ارب ہوگئی
اربوں کی کرپشن: نیلم جہلم منصوبے کی لاگت25سے بڑھ کر105ارب ہوگئی

اسلام آباد: نیلم جہلم منصوبے  میں اربوں کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، منصوبے کی لاگت کی لاگت 25ارب سے بڑھ کر 105ارب روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ  منصوبے کیلئے خریدی گئی کروڑوں روپے کی گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال اور 2 کروڑ  کا تیل چوری ہونے کاانکشاف ہواہے۔ حکومت کے 4بااثر اہلکار منصوبے کیلئے خریدی گئی چار لگژری گاڑیاں استعمال کررہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ملک میں بجلی اور پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے گزشتہ دورِ حکومت میں نیلم جہلم منصوبہ شروع کیا گیا جس کے پی سی ون میں لاگت 25ارب روپے ظاہر کی گئی۔

منصوبے کی بروقت تعمیر مکمل نہ ہونے اور کرپشن کے باعث اب اس منصوبے کا کل تخمینہ لاگت 105ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب انکشاف کیا گیا ہے کہ منصوبے کیلئے خریدے گئے تیل میں سے 20ملین روپے کا تیل چوری کرلیا گیا ، ذرائع نے بتایا کہ ریکارڈ کے مطابق حیران کن طور پر ایک گاڑی روزانہ 23ہزار کا پٹرول استعمال کررہی ہے۔

گاڑیوں کے پٹرول کی انکوائری رپورٹ جلد مکمل کرکے میڈیا کے سامنے پیش کی جائے گی جبکہ  وزارت پانی وبجلی کے ذریعے نے بتایا کہ مظفر آباد میں شروع کئے گئے منصوبے کے لیے گاڑیاں خریدی گئیں۔

ذریعے کے مطابق کروڑوں روپے کی لگژری گاڑیاں اور لیپ ٹاپ 4سرکاری اہلکاروں نے اپنے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کوتحفے میں دے دیں اور یہ چیزیں اب منصوبے کے موقع پر موجود نہیں ہیں۔

خبر کی تردید کرتے ہوئے این جے ایف پی پی کے سی ایف او حامد محمود نے  کہاہے کہ منصوبے کی گاڑیاں منصوبے سے تعلق رکھنے والے افسران کے پاس ہی ہیں۔

د ستاویزات کے مطابق نیلم جہلم پراجیکٹ کے سی ایف او نہ صرف کئی سالوں سے غیرقانونی طور پر اپنے سیٹ پر براجمان ہیں  بلکہ ان کی تقرری بھی پیپرا قوانین کے خلاف ورزی میں ہوئی ہے۔

نیلم جہلم بورڈ نے سی ایف او حامد محمود پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سی ایف او  اس سیٹ کے لئے موزوں نہیں اور جلد از جلد ان کی جگہ کسی اور کو قانونی طور پر تعینات کیا جائے۔

سی ایف او  حامد محمود کی تقرری پر  ذرائع نے دعویٰ کیا کہ انہیں دوبارہ غیر قانونی طور پر تعینات کردیا گیا جن کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے۔

Related Posts