ممبئی: بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی نے اپنے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی منگنی کرادی۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیتا امبانی اور مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی آج رادھیکا مرچنٹ سے منگنی کی تقریب منعقد کی گئی۔
Rajasthan | Anant Ambani visited Shrinathji Temple in Nathdwara, Rajasmand district. pic.twitter.com/ZWKGYn1ON0
— ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) December 29, 2022
مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی منگنی کی تقریب کا انعقاد راجستھان کے شری ناتھ جی مندر میں کیا گیا، اس موقع پرامبانی اور مرچنٹ خاندان کے افراد اور دوست شریک ہوئے۔
سوشل میڈیا پر آننت اور رادھیکا کی منگنی کی کچھ تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں۔جس میں امبانی خاندان کے افراد ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
آننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی صاحبزادی ہیں، جنہوں نے نیویارک یونیورسٹی سے سیاست اور معاشیات کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 سالہ رادھیکا مرچنٹ والد کی کمپنی Encore Healthcare میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہی ہیں۔