بل گیٹس نے ملینڈا کو 80 کروڑ ڈالر سے زائد کے شیئرز منتقل کر دیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بل گیٹس نے ملینڈا کو 80 کروڑ ڈالر سے زائد کے شیئرز منتقل کر دیے
بل گیٹس نے ملینڈا کو 80 کروڑ ڈالر سے زائد کے شیئرز منتقل کر دیے

نیویارک:مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے اپنی سابقہ اہلیہ ملینڈا کو 80 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے شیئرز منتقل کر دئیے۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بل گیٹس اپنی اہلیہ ملینڈا سے علیحدگی کے بعد اب تک 3 ارب ڈالر انہیں منتقل کر چکے ہیں،جس میں کینیڈا کے قومی ریلوے اور آٹو نیشن کے حصص بھی شامل ہیں۔

مائیکروسافٹ کے بانی نے ڈیری اینڈ کمپنی کے حصص میں سے 80 کروڑ 50 لاکھ کے حصص ملینڈا کو منتقل کر دئیے،جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈیری اینڈ کمپنی میں بل گیٹس کے حصص کا 7 فیصد ہے۔

طلاق کی درخواست میں انکشاف کیا گیا کہ 1994 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے نے شادی سے قبل معاہدہ نہیں کیا تھا اور واشنگٹن ریاست کے قانون کے تحت جوڑوں میں طلاق ہونے پر اثاثے مساوی بنیادوں پر تقسیم کردیے جاتے ہیں۔

ملینڈا کو طلاق دینے سے قبل بل گیٹس 146 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں۔بل گیٹس اور ملینڈا میں علیحدگی کی وجہ بل گیٹس کے اپنی ملازمہ کے ساتھ تعلقات بنے تھے۔

مزید پڑھیں: بل گیٹس نے مائیکرو سافٹ کی ملازمہ سے ناجائز تعلقات کا اعتراف کرلیا

Related Posts