مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس نے نئی آنےوالی وباسے دنیاکوخبردارکردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس نے نئی آنےوالی وباسے دنیاکوخبردارکردیا
مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس نے نئی آنےوالی وباسے دنیاکوخبردارکردیا

نیویارک:دنیا کے امیرترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ دنیاآنے والی اگلی وبا کے لیے تیار رہے اور یہ تیاری جنگی بنیادوں پر ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کی جانب سے تازہ جاری کردہ سالانہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ آئندہ وبا کی صورت میں ہماری تیاری نہ ہوئی تو ہم اس کے نتائج کے متحمل نہیں ہوسکیں گے۔ جب تک ہم اس حوالے سے اقدامات نہیں کرتے، ایک اور وبا کا خطرہ ہمارے سر پر منڈلاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے نقصانات سے آئندہ وباؤںسے محفوظ رہنے کے لیے ہمیں جنگی بنیادوں پر تیاری کرنا ہوگی۔ مستقبل میں وباؤں کو روکنے کے لیے اربوں ڈالر سالانہ کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی ہمیں 28 کھرب ڈالر قیمت ادا کرنا پڑی ہے۔

اپنے پیغام میں بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے دنیا پر زور دیا ہے کہ کھربوں کے نقصان سےبچنے کے لیے پہلے ہی سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا بہتر ہے۔ اس کے لیے بیماریوں کی تشخیص اور ویکسین کی تیاری کی ٹٰیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ عالمی طور پر وبا کے خطرے سے خبردار کرنے کے لیے باقاعدہ نظام کا قیام بھی ضروری ہے، یہ کام کئی وباؤں کے باوجود ابھی تک نہیں کیا جاسکا ہے۔

واضح رہے کہ بل گیٹس نے اس سے قبل 2015 میں بھی ایک عالمی وبا کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ کورونا کے بعد بل گیٹس کسی بھی ایسے خطرے سے قبل از وقت خبردار کرنے کے لیے تین ہزار افراد پر مشتمل ایک خصوصی فورس تشکیل دینے کا خیال پیش کرچکے ہیں اوراس کا پرچار بھی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم کی بل گیٹس سے پولیو کے خاتمے اور کورونا کی صورتحال پر بات چیت

Related Posts