پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کافی کم ہے۔بل گیٹس کا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وبا بدترین ہونے کا امکان باقی ہے، بل گیٹس نے خبردار کردیا
کورونا وبا بدترین ہونے کا امکان باقی ہے، بل گیٹس نے خبردار کردیا

مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد پہلے سے کافی  کم ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب امریکی  ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے سب سے زیادہ مالدار شخص بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کم کیسز کی وجہ بہتر قوتِ مدافعت ہوسکتی ہے۔

امریکی ٹی وی کے میزبان نے بل گیٹس سے سوال کیا کہ اگر ہم دنیا بھر میں کورونا وائرس جیسی عالمی وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں تو آپ کو کون سی بات زیادہ حیرت کا باعث محسوس ہوتی ہے؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ جن ممالک میں کورونا وائرس سے قبل سارس نامی وائرس پھیلا اور انہوں نے اس کا مقابلہ کیا، وہ سانس کے مرض کیلئے ٹیسٹنگ کا عمل جانتے ہیں۔

ایسے ممالک میں کورونا کی کم شرح کی وجہ بیان کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ وائرس کو جلدی پکڑنے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد یہ ممالک کورونا کی وباء سے نسبتاً زیادہ محفوظ رہے جس کی بہترین مثال ویتنام ہے۔

ویتنام اور جنوبی کوریا کی مثال دیتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ یہ ممالک صحت کا بہترین نظام رکھتے ہیں، اِس لیے یہاں کورونا وائرس کو زیادہ پھیلنے نہیں دیا گیا جبکہ جنوب مشرقی ایشیاء میں بہتر قوتِ مدافعت پائی جاتی ہے۔

بل گیٹس نے کہا کہ جو ممالک جنوب مشرقی ایشیاء میں موجود ہیں، وہاں بہتر قوتِ مدافعت کے باعث وائرس کی روک تھام ہوئی اور وائرس زیادہ پنپ نہ سکا۔

پاکستان میں جنوری سے لے کر اگست کا جائزہ لیتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیلا لیکن متاثرین کم ہیں اور یورپ جیسے اعدادوشمار دکھائی دیتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بل گیٹس نے پیش گوئی کی کہ ہمیں ایک ماحولیاتی بحران کا سامنا کرنا ہو گا جس کے اثرات کرونا وائرس سے زیادہ برے ہوں گے۔

انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ کورونا کی  وبا جتنی بھی دہشت ناک ہو، ماحولیات کی تبدیلی اس سے زیادہ بری ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ماحولیاتی بحران کورونا  سے زیادہ تباہ کن ہوسکتا ہے،بل گیٹس

Related Posts