وزیر خارجہ بلاول کی مشہد میں امام علی رضا کے مزار پر حاضری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج ایران کے شہر مشہد کے دورے کے دوران امام علی رضا کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر بلاول نے نوافل بھی ادا کیے۔

قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو مشہد کے ہوائی اڈے پر اترے تو صوبہ خراسان کے گورنر جنرل یعقوب علی نظری نے ان کا خیر مقدم کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے بعد ازاں مزار امام علی رضا پر حاضری دی اور  مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات درج کیے۔

وزیر خارجہ نے اپنے تاثرات میں پرامن بقائے باہمی، تمام مذاہب کے احترام اور انسانیت کیلئے رحمت پر مبنی اسلامی تعلیمات کی حقیقی روح کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

وزیر خارجہ بلاول نے آستانہ رضوی کے متولی حجت اللہ احمد ماروی سے بھی ملاقات کی۔

وزیر خارجہ نے اربعین کے دوران ایران کا دورہ کرنے والے پاکستانی زائرین کیلئے انتظامات پر حجت اللہ احمد ماروی کا شکریہ ادا کیا اور ایران میں زائرین کے داخلے اور قیام کی سہولت کیلئے باہمی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Posts