غیر ملکی خاتون سے زیادتی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد (آئی جی پی) ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکی خواتین سے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا اعلان کردیا۔

بدھ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ 06 جون 2022 کو، ایک غیر ملکی خاتون نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف سیکٹر G-6/4میں اپنے گھر میں مبینہ طور پر زیادتی کے الزام میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (FIR) کے اندراج کے لیے آبپارہ پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کی زیر نگرانی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) ملک جمیل ظفر کی سربراہی میں ایس پی سٹی نوشیروان علی اور دیگر افسران پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزم کو ٹریس کرنے اور گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی اور متاثرہ کا طبی معائنہ کرایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم محمد محفوظ جو کہ ایک نجی سکیورٹی کمپنی میں سکیورٹی گارڈ تھا نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا۔

مزید پڑھیں:ماموں نے 10سالہ بھانجی کو بے دردی سے قتل کردیا

آئی جی پی نے کہا کہ ملزمان کو سائنسی اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان مرتب کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کی مثال قائم کی جا سکے۔