مسائل کا حل ہمارے پاس، الیکشن کی تاریخ ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔بلاول زرداری

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہر پاکستانی کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کوشش کرنی چاہئے، بلاول بھٹو
ہر پاکستانی کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کوشش کرنی چاہئے، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل ہمارے پاس ہے جبکہ ہم الیکشن کی تاریخ ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئی حلقہ بندیوں کی بات کرتا ہے تو کوئی کہتا ہے کہ موسم ٹھنڈا ہے۔ عوام دیکھیں کہ کون الیکشن سے بھاگ رہا ہے اور بھاگنے والوں کا بائیکاٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے اہم ہے۔بلاول

بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی وہ واحد جماعت ہے جو الیکشن وقت پر چاہتی ہے۔ ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست ختم کردیں گے۔ حلقہ بندیاں ہوگئیں، اب الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردے۔

سابق وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہم الیکشن کی تاریخ کا نوٹیفکیشن آنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث تکلیف میں ہیں۔ تمام مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ عوامی مسائل حل کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پریکٹس اینڈ پراسیجر ایکٹ پارلیمنٹ کی بالادستی اور خود عدلیہ کیلئے اہم ہے۔کینیڈین وزیر اعظم نے بھارت پر جو الزام عائد کیا، وہ بہت بڑا الزام ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ ماہ اپنے بیان میں کہا کہ کینیڈین وزیر اعظم نے سکھ کینیڈین شہری کے قتل کا الزام لگایا، وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے ہندوتوا پر مبنی انتہا پسند ریاست ہونے کا اعتراف کرلے۔

Related Posts