بلاول بھٹو زرداری کی صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر ورثاء سے تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو زرداری کی صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر ورثاء سے تعزیت
بلاول بھٹو زرداری کی صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر ورثاء سے تعزیت

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر ورثاء سے تعزیت کی۔بلاول بھٹو کلفٹن میں واقع سابق صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کے گھر تعزیت کرنے پہنچ گئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے غلام مرتضیٰ بلوچ کے کورونا کے باعث انتقال پر انکے بیٹوں یوسف بلوچ، حیات بلوچ،واجد بلوچ اور بھائی انور بلوچ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی رہنما عبدالحکیم بلوچ، جمیل سومرو،حاجی منظور بلوچ بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مرتضیٰ بلوچ کی پارٹی خدمات کو سراہااور کہا کہ کورونا کیخلاف جنگ میں غلام مرتضیٰ بلوچ نے بہترین کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ غلام مرتضیٰ بلوچ پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے اور ہروقت یاد رکھے جائیں گے۔پیپلز پارٹی غلام مرتضیٰ بلوچ کے خاندان کے ہر دکھ سکھ میں ساتھ ہوگی،اس موقع پر غلام مرتضیٰ بلوچ کے فرزند یوسف انور بلوچ نے مرتضیٰ بلوچ کی عوامی خدمات پر مشتمل کتاب بلاول بھٹو کو پیش کی۔

Related Posts