آئی ایم ایف سے معاہدے میں رکاوٹ، بد ترین سیلاب کے وقت ایسی حرکت غداری ہے۔بلاول

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آئی ایم ایف سے معاہدے میں مبینہ رکاوٹ ڈالنے پر تحریکِ انصاف کی قیادت کو غدار قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف سے پاکستان کا معاہدہ سبوتاژ کرنا چاہتے تھے جبکہ بد ترین سیلاب کے وقت ایسی حرکت ملک اور عوام سے غداری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آڈیو لیک سے پی ٹی آئی بے نقاب، عمران خان قوم سے معافی مانگے، مفتاح اسماعیل

سابق وزیرِ اعظم کے دورِ حکومت کا ذکر کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے خود آئی ایم سے معاہدہ کیا تھا اور پھر اپنی وزارتِ عظمیٰ بچانے کیلئے ملک کو ڈیفالٹ کی جانب دھکیلا۔

عمران خان کے بیانیے پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ملک کے ہر ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ عمران خان موجودہ حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ سبوتاژ کرنا چاہتے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آڈیو لیک کی گفتگو تحریک انصاف کی گری ہوئی حرکت ہے، تحریک انصاف کے رہنماؤں کو شرم آنی چاہئے کیونکہ اگر ملک نہیں ہوگا تو پی ٹی آئی بھی نہیں ہوگی۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی جو آڈیو لیک ہوئی ہے وہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گری ہوئی حرکت ہے۔ اس آڈیو میں شوکت ترین نے گالیاں بھی دیں۔

Related Posts