پیپلزپارٹی ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز جلد کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز جلد کرے گی۔ کارکنان متحرک کردار ادا کریں۔

تفصیلات کے مطاق چیئرمین پی پی پی اور سابق وزیرِ خارجہ سے پیپلز پارٹی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری و سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ملاقات کی اور سندھ کی سیاسی و تنظیمی صورتحال پر آگہی دی۔

یہ بھی پڑھیں: 

لگتا ہے ہمارے بڑے ہمارے لیے مشکل سیاسی کیرئیر چاہتے ہیں۔بلاول

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عام انتخابات کیلئے پی پی پی کی مرکزی اور ذیلی تنظیمیں اپنا متحرک اور مؤثر کردار ادا کرنے کیلئے تیار رہیں۔

گفتگو کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات کرائے جائیں۔ پی پی پی کارکنان انتخابات میں کامیابی کیلئے گھر گھر جائیں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے عوامی منشور کے ساتھ جلد ایک بھرپور ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کرے گی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیصلوں سے لگتا ہے کہ ہمارے بڑے ہمارے لیے بھی مشکل سیاسی کیرئیر چاہتے ہیں، جیسا کہ انہوں نے گزارا۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ ماہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد آصف زرداری اور میاں نواز شریف کو ایسے فیصلے کرنے چاہئیں جو میرے اور مریم نواز کیلئے سیاست کو آسان کریں۔