تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی اور غربت، ٹیکس کے نام پر خون نچوڑا جارہا ہے۔بلاول

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

will fulfill the incomplete mission of the martyrs:Bilawal Bhutto

کوٹلی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ٹیکس کے نام پر عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے جبکہ تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی اور غربت ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کوٹلی میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے۔

معاشی مسائل پرپی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹیکس کے نام پر عام پاکستانی شہریوں کا خون نچوڑا جاتا ہے، ملک پر کٹھ پتلی وزیرِ اعظم مسلط کردیا گیا۔

آزاد کشمیر کے انتخابات پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دھاندلی کی کوششیں ناکام بنائیں گے، ہم کسی کی ڈکٹیشن پر چلنے والے نہیں، ہزار سال تک اگر کشمیر میں جمہوریت کیلئے لڑنا پڑا تو ایسا بھی کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت کٹھ پتلی وزیرِ اعظم لا کر اسے اسلام آباد سے چلانا چاہتی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے لوگ اور عوام کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم کشمیر کے معاملے پر کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے، مقبوضہ کشمیر کیلئے شہید بھٹو کا شروع کیا گیا سفر جاری ہے، پی پی پی کی سیاست کراچی سے کشمیر تک رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعطم عمران خان کس کے کہنے پر پالیسیز تشکیل دے رہے ہیں، یہ بتایا جائے، ملک کے سفید پوش طبقے کو عذاب میں ڈال دیا گیا، کٹھ پتلی وزیرِ اعظم سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں۔

عمران خان پر مزید تنقید کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری جس تیزی سے بڑھ رہی ہے، یہ تاریخ  میں کبھی نہیں ہوا۔ آزاد کشمیر میں جمہوریت کے نفاذ کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اختلاف مہنگائی سے متعلق جھوٹ کا سہارا نہ لے، شوکت ترین

Related Posts