عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا،حکمران اپنا بوریا بستر گول کر لیں، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto talks to party workers in sialkot

سیالکوٹ :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو اب اپنا بوریا بستر گول کر لینا چاہئے کیونکہ ان کے دن گنے جا چکے ہیں ۔

نا اہل و سلیکٹیڈ وزیر اعظم عمران خان نیازی عوام کا ہمدرد نہیں بلکہ دشمن ہے اور اب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ایک ہی مشن ہے کہ موجودہ ظالم اور سفاک حکمرانوں سے مہنگائی کی چکی میں پستی ہوئی غریب عوام کو بچایا جائے ۔

عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے کیونکہ مہنگائی، بیروزگاری و لا قانونیت نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے بلکہ موجودہ مہنگائی کے بے قابو جن نے سفید پوش طبقہ کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلز پارٹی سیالکوٹ کے راہنماؤں خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ، اظہر دیال ایڈووکیٹ،جاوید ہیپی بٹ، ماسٹر محمد شفیع،شکیل احمد علوی،میاں اشرف،شہباز خان،رشید احمد سندھو اور مقصود بٹ سے ایک پیغام کے ذریعے کیا۔

بلاول نے کہا کہ عوام اگر ہمارا ساتھ دیں گے تو ہم عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے کیونکہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جمہوری جدوجہد کرنا ہمارا فرض ہے اور ہم اس فرض کر پورا کررہے ہیں اور یہی فرض میری والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو بھی اپنی جمہوری جدوجہد کے دوران کرتی رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم کسی پر الزام نہیں لگاتے لیکن ہمارا یہ الزام لگانا کسی کلمہ حق سے کم نہیں ہے کہ موجودہ حکومت الیکیٹڈ نہیں بلکہ سلیکٹیڈ ہے اور اب سلیکٹرز بھی پریشان ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نیازی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام کے سامنے ایک ناکام اور نااہل حکمران کی شکل میں سامنے آیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کی کامیابی سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ عوام حکمرانوں کے ساتھ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں دہشت گردوں نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے، خواجہ سعد رفیق

انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کو کامیاب کروانے میں پیپلزپارٹی کے عہدیداروں و کارکنوں نے جو کردار ادا کیا اس کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے عہدیدار و کارکن عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیں کیونکہ آ نے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے۔

Related Posts