بلاول بھٹو نے ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا،رپورٹ طلب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto
Bilawal Bhutto

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے نزدیک کاٹھور میں ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے نزدیک کاٹھور میں ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی سندھ سے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہلاکتوں میں جو کوئی بھی ملوث ہو، قانون کی گرفت سے بچنا نہیں چاہئے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے واقعے کی زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنانے اور سندھ حکومت کو واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے باجوڑ سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ملک میاں گل جان کی ٹارگٹ کلنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک میاں گل جان کے قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزا دلائے۔

ایک تعزیت پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے ملک میاں گل جان کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts