شہید بے نظیر کے قاتلوں کے مقاصد کبھی پورے نہیں ہونے دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہید بے نظیر کے قاتلوں کے مقاصد کبھی پورے نہیں ہونے دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری
شہید بے نظیر کے قاتلوں کے مقاصد کبھی پورے نہیں ہونے دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و شہید سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید بی بی کے قاتلوں کے مقاصد کبھی پورے نہیں ہونے دیں گے۔

شہید سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 12ویں برسی کے موقعے پر پیغام دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم اپنی جمہوری جدوجہد شہید بی بی کے مشن کی تکمیل تک جاری رکھیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے وفاق کی سب سے مضبوط زنجیر کے طور پر بے نظیر بھٹو کے قاتل قومی مقاصد کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔سابق صدرِ پاکستان آصف زرداری نے ان کے عزائم کو ناکام بنایا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ، پاکستانی عوام محترمہ بے نظیر بھٹو کی ملک کے لیے شہادت اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ انہوں نے اپنا سب کچھ وطن کے لیے قربان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضیاء الحق کے فوجی اقتدار کے خلاف صفِ اوّل میں بے نظیربھٹو نے ہراول دستے کی قیادت سنبھالی، انہوں نے جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں دیں، جبک ہاس سے قبل ذوالفقار علی بھٹو نے موت کی سزا نظریات کے لیے قبول کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے آمریت کو شکست دی، جبکہ جلا وطنی اور قیدِ تنہائی برداشت کرنے والی بے نظیر بھٹو جب وزیر اعظم بنیں تو انہوں نے سیاسی قیدیوں کو رہائی عطا کی۔

اپنی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری سیاسی جدوجہد بے نظیر بھٹو کے نظریات کی روشنی میں جاری رہے گی۔ تاریخ شہید بی بی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کو آج عوام سے بچھڑے ہوئے 12 برس مکمل ہو گئے، بی بی شہید کے چاہنے والے ملک بھر میں ان کی برسی منا رہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج بی بی شہید کی برسی کے موقعے پر راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں آمد کا اعلان کیا۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں نے اسٹیج تیار کر لیا۔

مزید پڑھیں:  بے نظیر بھٹو کو عوام سے بچھڑے ہوئے 12 برس مکمل

Related Posts