بلاول بھٹو زرداری فوڈ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو زرداری فوڈ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے
بلاول بھٹو زرداری فوڈ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری عالمی فوڈ سیکیورٹی پر وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں تحفظِ خوراک کے معاملے پر پاکستان کی رائے عالمی برادری کے سامنے رکھی جائے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی، تنازعات اور خوراک کی سلامتی پر ہونے والی گفت و شنید اوربحث و تمحیص میں شریک ہوں گے۔

  یہ بھی پڑھیں:

منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، دیگر فیصلہ پارلیمان کرے: سپریم کورٹ

ایئرپورٹ پہنچنے پر بلاول بھٹو زرداری کا استقبال اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان، نائب مستقل نمائندے عامر خان، قونصل جنرل نیویارک عائشہ علی اور مستقل مشن کے دیگر افسران نے کیا۔ وزیر خارجہ کمرشل فلائٹ سے نیو یارک پہنچے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ 18 مئی کو اقوام متحدہ میں وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک گئے۔ فوڈ سکیورٹی پر بین الاقوامی اجلاس میں علاقائی طور پر متنوع ممالک کے گروہ عدم تحفظِ خوراک سے سب سے زیادہ متاثرہ اور اقدامات اٹھانے والے ممالک شریک ہوں گے۔ 

خوراک کے تحفظ کے موضوع پر بلائے گئے وزراء کے اجلاس کو انسانی ضروریات اور زندگیوں کو بچانے اور مستقبل کے لیے لچک پیدا کرنے کے لیے درکار طویل مدتی ترقیاتی کوششوں پر گفتگو کی دعوت دی گئی ہے۔

وزیر خارجہ پاکستان کے نقطہ نظر اور پالیسی ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے۔ نیو یارک میں وزیر خارجہ کی سائیڈ لائنز پر دیگر اہم مصروفیات ہوں گی جن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی شامل ہے۔

Related Posts