بلاول بھٹو کی بھانجے کے ہمراہ رنگارنگ ڈرائنگ کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو
(فوٹو: انسٹاگرام)

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی بھانجے کے ہمراہ رنگارنگ ڈرائنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے بھانجے میر حاکم نے بھی ڈرائنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی بلاول بھٹو زرداری نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام کے ساتھ بلاول بھٹو زرداری اور میر حاکم کی ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور کی شیئر کی گئی انسٹاگرام ویڈیو میں بلاول بھٹو زرداری بھانجے کے ساتھ معیاری وقت گزارتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ دونوں ایک میز پر ساتھ بیٹھ کر ڈرائنگ کرتے ہوئے دکھائی دئیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھانجے میر حاکم کے ہمراہ تخلیقی سرگرمی میں حصہ لیتے ہوئے کاغذ پر تحریروں اور تصاویر کو نیا رنگ دیا۔ ماضی میں بھی بلاول بھٹو زرداری ایسی ہی دوستانہ سرگرمیوں کا حصہ رہ چکے ہیں۔

اکتوبر 2021 میں پیدا ہونے والے میر حاکم کی عمر اس وقت 3سال بھی نہیں ہوئی۔ اس سے قبل بختاور بھٹو زرداری نے ایک شاندار تقریب میں امریکا میں رہائش پذیر کاروباری شخصیت محمود چوہدری سے شادی کی تھی۔ شادی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی تھی۔

Related Posts