آج پھر ملک پرظالم، کٹھ پتلی، سلیکٹڈ اور آمریت کی پیداوار کا راج ہے، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto
آج پھر ملک پرظالم، کٹھ پتلی، سلیکٹڈ اور آمریت کی پیداوار کا راج ہے، بلاول بھٹو

اسلام کوٹ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج پھر ملک پرظالم، کٹھ پتلی، سلیکٹڈ اور آمریت کی پیداوار کا راج ہے، کٹھ پتلی حکومت گرا کر عوامی حکومت لائیں گے۔

اسلام کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں تھر کی عوام سے مخاطب ہوں، اس دھرتی کو دنیا صحرائے تھر کے نام سے جانتی ہے، تھر امن و مہمان نوازی کے لیے مشہور ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج پھر ظالم، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت کا راج ہے، جمہوری اور معاشی حقوق پر حملے ہو رہے ہیں، صوبوں کے حقوق چھینے جا رہے ہیں، اب تو یہ کراچی پر قبضہ بھی کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کے مطالبے پراستعفیٰ نہیں دوں گا، وزیراعظم کادوٹوک اعلان

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کا پانی بند کر کے صوبے کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، ارسا سے آپ کی نمائندگی کم کر رہے ہیں، یہ آپ کا پانی چوری کرنا چاہتے ہیں، ہمارے مقابلے میں کٹھ پتلی سیاست دان الیکشن لڑتے ہیں، وزارت لیتے ہیں اور آپ کے حقوق کا سودا کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس ملک میں کوئی آئین نہیں تھا، عوام کے پاس حقوق نہیں تھے، شہید ذوالفقار بھٹو نے طاقت کا سرچشمہ عوام کو بنا یا، جب ظالم ضیاء نے آمریت قائم کرکے قائد عوام کا عدالتی قتل کیا تو شہید بی بی اپنی عوام کی جدوجہد کے لیے عوام کی آواز بنیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا حکومت کے خلاف احتجاج کاہم نے کراچی سے آغاز کیا ہے، یہ سلسلہ کشمیر تک جائے گا، پیپلز پارٹی کے جیالے

جمہوریت

کے خاطر شہید ہوئے، آج جمہوریت خطرے میں ہے، روزگار نہ دے کر، مہنگائی اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کر کے سفید پوش طبقے کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا مجھے آپ کا ساتھ چاہیے جس طرح شہید بی بی کا ساتھ دیا تھا، آپ میرے ساتھ ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت مجھے نہیں روک سکتی، ہم عوامی حکومت بنا کر رہیں گے، شہید بھٹو نے غریب عوام کی خدمت کا وعدہ کیا تھا، شہید محترمہ کے بیٹے نے بی بی کا وعدہ پورا کر دیا ہے، تھرپارکر میں 6 مہینے میں یونی ورسٹی کیمپس کا افتتاح کر رہا ہوں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا یہ ملک اور اس ملک کے عوام ان کا ظلم زیادہ برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے معیشت کا ستیاناس کردیا، حکومت تو چلا ہی نہیں سکتے ہیں اور یہاں تک کہ کٹھ پتلی حکومت نے کشمیر کا سودا کردیا، کوئی غیرت مند پاکستانی ان کو معاف نہیں کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں اس لیے وہ عمران خان اور اس کے سہولت کاروں کوگرانے کے لیے نکلے ہیں،عدالت، میڈیا اور پارلیمان سب کو ریموٹ کنٹرول سے چلایا جارہا ہے، کٹھ پتلی حکومت گرائیں گے اور عوامی حکومت لائیں گے۔

Related Posts