ملک کی سب سے بڑی ٹریکٹر بنانے والی کمپنی بند، ٹریکٹر مہنگا ہونے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کی سب سے بڑی ٹریکٹر بنانے والی کمپنی بند، ٹریکٹر مہنگا ہونے کا خدشہ
ملک کی سب سے بڑی ٹریکٹر بنانے والی کمپنی بند، ٹریکٹر مہنگا ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: ملک کی سب سے بڑی ٹریکٹر بنانے والی کمپنی ملت ٹریکٹرز لمیٹیڈ نے ماہانہ 3 ہزار ٹریکٹرز بنانے کا عمل ترک کرتے ہوئے آپریشن بند کردیا ہے جس کے نتیجے میں ٹریکٹرز مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملت ٹریکٹرز لمیٹیڈ بند ہونےسے ٹریکٹر کی پیداوار میں بڑی کمی پیدا ہونے کے باعث ٹریکٹرز مہنگے ہونے کا خدشہ ہے جبکہ کسان برادری پہلے ہی فرٹیلائزر مہنگا ہونے پر تحفظات کا شکار ہے۔ متعدد کسانوں نے آبائی پیشہ ترک کرکے ملازمت یا دیگر شعبوں کو اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 39 ارب کا ریلیف دے رہی ہے۔وزیرِ خزانہ

اس حوالے سے ملت ٹریکٹرز لمیٹیڈ کا اپنے اسٹاک ایکسچینج کو تحریر کیے گئے خط میں کہنا ہے کہ ہم شدید مالی مشکلات کے باعث کمپنی بند کر رہے ہیں جس کے متعلق حکومت کو مطلع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب  ایف بی آر نے تاحال ٹریکٹرز انڈسٹری کے 2سال کے اربوں کے ٹیکس ریفنڈز تاحال جاری نہیں کیے۔

سابق چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس مینوفیکچررز شمشاد علی نے کہا کہ 2 سال میں سیلز ٹیکس ریفنڈز 8 ارب تک جا پہنچے ہیں۔ ٹریکٹر انڈسٹری ٹیکس ریفنڈز نہ ملنے کے باعث بھاری خسارے کا سامنا کر رہی ہے۔ 1 ٹریکٹر پر منافع سے زیادہ ڈیڑھ لاکھ تک کا نقصان جبکہ پارٹس پر 17فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر انڈسٹری ایک ٹریکٹر کی فروخت پر 12 فیصد سیلز ٹیکس ادا کرتی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ فوری طور پر ٹریکٹر انڈسٹری کے سیلز ٹیکس ریفنڈز جاری کیے جائیں تاکہ ملت ٹریکٹرز کے پلانٹ کی بندش سے مزید بھاری نقصان سے بچا جاسکے۔ ٹریکٹر انڈسٹری کو سرکاری توجہ کی ضرورت ہے۔

Related Posts