لیہ:اینیمل پورنو گرافی کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق مدعیہ لڑکی گینگ کا حصہ ہے، جسے ملزمہ ڈکلئیر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ کرن بی بی کو جوڈیشل کر دیا گیاہے جبکہ کتے کے مالک کو 3 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ مرکزی ملزم رانا وسیم عرف شاہ زیب کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے منظرِ عام پر آنے والے لیہ پورنوگرافی اسکینڈل کا مقدمہ 22سالہ کرن نامی خاتون کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیاتھا۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ ملزمان نے پیشی کا جھوٹا بہانہ کرکے بلایا اور اسلحے کے زور پر مجھے اغواء کر لیا تھا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ملزمان نے چوک اعظم میں نامعلوم جگہ پر لے جا کر پہلے خود اجتماعی زیادتی کی، پھر ہاتھ منہ باندھے اور کتے کے ساتھ میری پورن ویڈیو بنائی۔ مجھے 5دن تک حبسِ بے جا میں رکھا اور ویڈیوز بیچیں۔
مزید پڑھیں:لیہ اینیمل پورنوگرافی اسکینڈل میں زیادتی کا شکار خاتون کون ہے؟