ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 2لاکھ 87ہزار سے تجاوز کرگئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی ہے اور خدشہ یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں سونا 3 لاکھ روپے تک بھی مہنگا ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں سونے کے داموں پر حقائق بیان کردئیے۔ سونے کی قیمت میں فی تولہ 4 ہزار 250 روپے کا یکمشت اضافہ ہوا ہے۔ نئی قیمت 2لاکھ 87 ہزار 450 روپے فی تولہ ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 642 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10 گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 46 ہزار 440 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں 40 ڈالر کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 2ہزار751ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔

یاد رہے کہ آج سے 9 روز قبل پیر کے روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی جو حالیہ اضافے کے رجحان کے برعکس رہی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی کا کہنا تھا کہ  مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار پانچ سو روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت دو لاکھ اناسی ہزار تین سو روپے پر آ گئی۔

Related Posts