ممبئی: بالی کے کنگ اورلوگوں کے دلوں پر راج کرنے والےاداکار شاہ رخ خان نے بیٹےآریان کی ضمانت کے بعد فلموں سے متعلق بڑافیصلہ کرلیا۔
میڈیارپورٹس کےمطابق اداکارشاہ رخ خان بیٹےآریان خان کو رہائی اور ہفتہ وار حاضری سے استثنیٰ ملنے کے بعد پُرسکون ہوچکےہیں،جس کے بعدانہوں نےفیصلہ کیاہےکہ زیرِ التواء فلمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرینگےاورسلمان خان اورکترینہ کیف کی نئی آنےوالی فلم(ٹائیگر3)میں ایک خصوصی سین کی شوٹنگ کیلئے ممبئی کے اسٹوڈیو کادورہ کرینگے اس کے ساتھ ساتھ شاہ رخ خان کیلئے 12 روز کا شیڈول بھی طے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کرسمس کی خوشیاں، شوبز شخصیات کی مسیحی برادری کو مبارکباد
دوسری جانب (ٹائیگر3) کی شوٹنگ مکمل کرکے شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم (پٹھان)کےگانے کی شوٹنگ کیلئے اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور دیگر کے ہمراہ بیرون ملک جائیں گے جہاں اس فلم کے کچھ خاص لمحات کی شوٹنگ بھی کی جائےگی۔