بھنگی سکھوں کے ایک گروہ کا نام تھا۔فواد چوہدری کا تاریخ کی اصلاح کیلئے بیان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھنگی سکھوں کے ایک گروہ کا نام تھا۔فواد چوہدری کا تاریخ کی اصلاح کیلئے بیان
بھنگی سکھوں کے ایک گروہ کا نام تھا۔فواد چوہدری کا تاریخ کی اصلاح کیلئے بیان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تاریخ کی اصلاح کیلئے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھنگی سکھوں کے ایک گروہ کا نام تھا یعنی اِس سے جینیٹوریل ورکرز یا صفائی کرنے والے مراد نہیں ہیں، جبکہ انہوں نے یہ بیان ممتاز صحافی حامد میر کے ٹوئٹر پیغام کے جواب میں دیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف کالم نگار اور صحافی حامد میر نے کہا کہ لاہور پر بڑے عجیب عجیب لوگ حکومت کرتے رہے ہیں جبکہ شہر پر 3 بھنگیوں کی بھی حکومت رہی ہے جن کے ظلم سے تنگ آ کر شہر والوں نے رنجیت سنگھ کو حملے کی دعوت دی۔

تاریخ کی بنیاد پر تحریکِ انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ آج کے حکمرانوں سے اگر حکومت نہیں ہو رہی تو خود حکومت چھوڑ دیں، ورنہ تاریخ گواہ ہے کہ  لاہور والے بھنگیوں سے جان چھڑانے کیلئے کسی رنجیت سندھ کو لے آتے ہیں۔

حامد میر کے پیغام پر ردِ عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ تاریخ کی اصلاح کیلئے بتاتا چلوں کہ بھنگی سکھوں کے ایک گروہ کا نام تھا جسے مصل بھی کہا جاتا ہے۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ نے جہاں باقی سکھ مصلوں کو شکست دی وہیں بھنگیوں کو بھی دھول چٹائی۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور کے فقیر خاندان نے قلعے کے دروازے کھول کر رنجیت سنگھ کو لاہور پر قبضے میں آسانی فراہم کی لیکن یہ نہ بھی کیا جاتا تو اُسے روکنا مشکل تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ پاکستان کے مجرموں کو ہمارے حوالے کرے۔فواد چوہدری

Related Posts