راولپنڈی کا لذیر اور غذایت سے بھرپور ملک شیک،شہریوں کی اولین پسند بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی کا لذیر اور غذایت سے بھرپور ملک شیک،شہریوں کی اولین پسند بن گیا
راولپنڈی کا لذیر اور غذایت سے بھرپور ملک شیک،شہریوں کی اولین پسند بن گیا

اسلام آباد:راولپنڈی پیر ودھائی کے علاقے بوکڑہ روڈ پر واقع ملک شاپ میں اعلیٰ،منفرد،خوش ذائقہ ڈرائی فروٹ والا ملک شیک تیار کیا جانے لگا، جس میں کھجوریں،کاجو،پستہ،بادام،انجیر،اخروٹ،خشخاش،شہد،میوہ کریم دودھ اور آم کا استعمال کیا جاتا ہے، جو انتہائی لذیر اور فرحت بخش ہے۔

ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے دکان کے مالک اجمل خان نے بتایا کہ ہم ٹوٹل چودہ افراد اس ملک شاپ میں کام کرتے ہیں، ہم لوگ آٹھ بھائی ہیں، ہمارے پاس کوئی کام نہیں تھا تو میں نے سوچا کہ بے روزگاری سے بہتر ہے کہ ہم کوئی کاروبار شروع کریں۔

میں نے اپنے سب بھائیوں اور والد سے مشورہ کیا اور توکل اللہ ملک شیک کا کاروبار شروع کر دیا اور سب سے منفرد ملک شیک بنانا شروع کردیا،تقریبا دو ماہ قبل میں نے یہ کاروبار شروع کیا،اب الحمدللہ اس میں اتنی برکت ہے کہ ہمارے پاس گاہکوں کا رش ختم ہی نہیں ہوتا۔

ہم لوگ رات 8 بجے کام شروع کرتے ہیں اور صبح چار بجے تک لوگ ملک شیک پینے آتے ہیں،راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ قرب و جوار کے شہروں کے لوگ بھی فیملیز کے ساتھ اور اپنے دوستوں کے ساتھ ملک شیک پینے آتے ہیں۔

ہم نے یہاں پر صفائی ستھرائی کا بہترین انتظام رکھا ہوا ہے،تمام چیزیں اصلی اور خالص استعمال کرتے ہیں،میوہ جات شمالی علاقوں سے ہم خود لے کر آتے ہیں،ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ایک دفعہ ہمارا ملک شیک پینے والا گاہک ہماری دکان پر بار بار آئے۔

میں ان تمام لوگوں کو پیغام دیتا ہوں جو بے روزگار ہیں،ایمانداری سے کوئی بھی کام شروع کریں،اس میں اللہ تعالی برکت عطا فرماتا ہے،محنت میں عظمت ہے،اب ہمارے حالات بہت اچھے ہو چکے ہیں،میں بس کہتا ہوں کہ محنت اور ایمانداری اپنائیں اور خوب رزق کمائیں۔

Related Posts