انسان کی نفسیات ہے کہ وہ اپنے چہرے پر خصوصی توجہ دیتا ہے اور اس کو خوبصورت بنانے کیلئے کئی قسم کی کریموں کا بھی استعمال کرتا ہے، تاہم بعض اوقات مہنگی مہنگی کریمیں بھی چہرے کی شادابی واپس نہیں لاسکتیں۔
مردہوں یا خواتین دونوں کی ہی یہی کوشش ہوتی ہے کہ اُن کا چہرہ تروتازہ شاداب نظر آتا رہے، خاص طور پر جب عمر زیادہ بھی نہ ہو تو ایسے میں چہرے پر جھریاں اچھی نہیں لگتیں۔
لیک آپ کو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو کچھ گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے جن کی مدد سے آپ اپنے چہرے کی شادابی کو بحال رکھ سکتے ہیں اور جھریوں سے بھی نجات پاسکتے ہیں:
انڈے کی سفیدی
انڈے کی سفیدی میں قدرتی طور پر وٹامن بی اور وٹامن ای ہوتا ہوتا ہے جو جھریوں کو قابو پانے پر کام کرتا ہے۔ اگر آپ جھریوں سے پریشان ہیں تو یہ ٹوٹکہ آزمائیں۔
کسی چھوٹے ڈونگے میں کئی انڈوں کی سفیدی کو مکس کرلیں۔ اس مکسچر کا مساج اپنی جلد پر کریں اور پھر کم از کم پندرہ منٹ تک خشک ہونے دیں۔ اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں۔
سونف
چہرے کی جھریاں ختم کرنے کیلئے سونف بھی بہترین ہے، آپ ایک پین میں پانی گرم کریں اور اس میں ایک مٹھی سونف شامل کرکے اس پانی کو جوش دے دیں۔ جب بھی آپ صبح سو کے اٹھیں تو اپنا چہرہ اس سونف کے پانی سے دھو لیں۔ اس پانی کو ان جگہوں پر زیادہ لگائیں جہاں جھریاں موجود ہیں۔ اس سونف کے پانی کے ذریعے آپ کی جھریاں یقینی طور پر ختم ہوجائیں گی اورآپ کی جلد نرم و ملائم ہوجائے گی۔
زیتون کا تیل
قدرتی زیتون کا تیل آپ کی جلد کو ملائم اور لچکدار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اپنے چہرے پر سونے سے قبل زیتون کے تیل کے چند قطروں کا مساج کریں اور نرم تولیے سے صاف کردیں۔ جب صبح آپ سو کر اٹھیں گے تو جلد نرم اور صحت مند نظر آئے گی۔
لیموں کا عرق
ایک لیموں کے ٹکڑے کریں اور اس کے عرق کا مساج چہرے پر موجود جھریوں پر کریں۔ لیموں میں موجود تیزابیت جلد کو روشن کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جبکہ جھریوں کا نمایاں ہونا کم ہوجاتا ہے۔