سال 2021 میں ریلیز کی گئی ہالی ووڈ کی 5بہترین فلمز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سال 2021 میں ریلیز کی گئی ہالی ووڈ کی 5بہترین فلمز
سال 2021 میں ریلیز کی گئی ہالی ووڈ کی 5بہترین فلمز

ہر گزشتہ سال کی طرح 2021 بھی اپنے اختتام کو پہنچنے والا ہے۔ گزشتہ برس 2020 کے مقابلے میں رواں برس فلم بینوں کیلئے ریلیز کی گئی ہالی ووڈ فلمز کی صورتحال خاصی بہتر رہی۔

سارا سال ڈیلٹا اور اومی کرون سمیت کورونا کی مختلف اقسام نے پوری دنیا کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا، اس کے باوجود شوبز انڈسٹری نے کام جاری رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:

جو شخص مجھے جس نظر سے دیکھتا ہے، اسے ویسی ہی نظر آتی ہوں۔متھیرا

معروف اداکار فیضان شیخ اور ماہم عامر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

مشکل حالات کے باوجود گلوکاروں، اداکاروں، فلمسازوں، پروڈیوسرز اور کہانی کاروں نے جانفشانی سے کام کیا اور ایک سے ایک فلمیں دیں جن میں سے چند بے حد یادگار رہیں۔

اسپائیڈر مین

Marvel-Sony sequel starring Tom Holland has already broken ticket sale records (CNET)

رواں ماہ 17 دسمبر کے روز ریلیز کی گئی فلم اسپائیڈر مین نو وے ہوم نے تاحال 180 ارب کا کاروبار کیا ہے اور تاحال فلم بینوں کی دلچسپی اس فلم سے کم نہیں ہوئی۔

ڈیون

The film stars Timothee Chalamet, Oscar Isaac and Josh Brolin. (Daily Sabah)

تکنیکی اعتبار سے ماسٹر پیس قرار دی گئی فلم میں ایک باصلاحیت نوجوان اپنی سمجھ بوجھ سے بالاتر کائنات کے خطرناک ترین سیارے کا رخ کرتا ہے تاکہ اپنے اہل خانہ اور دیگر لوگوں کی جانیں بچا سکے۔ جو لوگ اپنے خوف پر قابو پالیں، وہی جان بچا سکتے ہیں۔

بلیک وڈو

Scarlett Johansson's Black Widow movie has earned the best box office opening since the coronavirus pandemic for a Hollywood movie.

علمی اعتبار سے بلیک وڈو ایک مخصوص قسم کی مکڑی کا نام ہے جو بے حد زہریلی ہوتی ہے۔ فلم ایک جاسوسہ نتاشا رومانوف کے گرد گھومتی ہے جس کے ماضی سے ایک خطرناک سازش ابھر کر سامنے آجاتی ہے۔ 

فاسٹ اینڈ فیورئیس 9

کششِ ثقل کو داغِ مفارقت دیتے اسٹنٹس کے باعث مشہور فاسٹ اینڈ فیورئیس سیریز اسی سلسلے کی دیگر فلموں کی طرح رفتار اور ایڈونچر کے گرد گھومتی ہے۔ خاص طور پر فلم میں لڑائی اور مارپیٹ کے مناظر کو فلم بینوں نے بے حد سراہا۔ 

نو ٹائم ٹو ڈائی

Celebrities and royals walk the red carpet in central London on Tuesday for the much-delayed world premiere of the latest James Bond film, "No Time To Die" (AFP)

ڈینیل کریگ کی جیمز بانڈ کے روپ میں آخری فلم نو ٹائم ٹو ڈائی میں آسٹن مارٹن نامی کار کے جلووں کی دھوم رہی۔ مرکزی کردار جیمز بانڈ جمیکا میں رہائش پذیر ہے اور سکون کی زندگی بسر کررہا ہے کہ اچانک سی آئی اے کا ایک پرانا دوست مدد مانگ لیتا ہے۔

دوست کی مدد کرنے کیلئے جیمز بانڈ ایک اغواء کیے گئے سائنسدان کو بچانے کیلئے نکلتا ہے تاہم اس کے دوران توقع سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ فلم کا ولن بھی بے حد پراسرار دکھایا گیا ہے جس کے پاس ایک خطرناک نئی ٹیکنالوجی بھی ہوتی ہے۔ 

Related Posts