سابق وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا 68واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا 68واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے
سابق وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا 68واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد: سابق وزیرِ اعظم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کا 68واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی تاحیات سربراہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان کی وزیرِ اعظم بن کر تاریخ رقم کردی۔ بے نظیر بھٹو پاکستان کے نامی گرامی سیاستدان اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی تھیں جو 21 جون 1953 کے روز پیدا ہوئیں۔

سابق وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو نے بے شمار سیاسی و قومی مسائل کا سامنا کیا اور پاکستان کیلئے قربانیاں بھی دیں لیکن آج تک اس تکلیف دہ سوال کا جواب نہیں مل سکا کہ 2007ء میں 17 دسمبر کے روز محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کس نے کیا۔

اپنی زندگی میں محترمہ بے نظیر بھٹو نے بے شمار اعزازات سمیٹے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر داد و تحسین کی مستحق ٹھہریں۔ 80ء کی دہائی کے اواخر میں بے نظیر بھٹو پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بنیں اور 1987ء میں سابق صدر آصف زرداری سے شادی ہوئی۔

اگلے برس فوجی حکمران ضیاء الحق کے انتقال کے بعد مارشل لاء کاخاتمہ ہوا اور جمہوریت کے راستے کھلتے ہوئے نظر آئے۔ صدرغلام اسحاق خان نے انتخابات منعقد کروائے جس کے بعد 2 دسمبر 1988ء کو بے نظیر 35برس کی عمر میں پاکستان کی وزیرِ اعظم بنیں۔

دسمبر 2007ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو کو کم و بیش 54 برس کی عمر میں شہید کردیا گیا۔ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقعے پر پیپلز پارٹی سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنما انہیں خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کو پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کا فوبیا ہوگیا۔مرتضیٰ وہاب

Related Posts