شارجہ: پاکستان سپُر لیگ کی فرنچائز ٹیم لاہور قلندرز میں شامل آسٹریلوی بلے باز بین ڈنک نے کہا ہے کہ گزشتہ سیزن میں بھی ٹرافی اٹھانے کے قریب تھے اس مرتبہ مزید آگے جائیں گے، ہمیں ٹاپ ٹو میں فنش کر کے فائنل کھیلنا ہے اور ٹرافی اٹھانا ہے۔
اس بات کا اظہار لاہور قلندرز میں شامل آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز اس وقت بہت اچھا کھیل رہی ہے، ہر کھلاڑی اپنا حصہ ڈال رہا ہے اور میری بھی کوشش ہے کہ دوسرے کھلاڑیوں کی طرح میں بھی اپنا حصہ ڈالوں۔
پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بین ڈنک کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سخت ٹورنامنٹ ہے، ہر ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ لاہور قلندرز کے ساتھ وابستگی ہو چکی ہے، لاہور قلندرز کے ساتھ میرا دوسرا سیزن ہے اور زیادہ تر وہی کھلاڑی ہیں جن کے ساتھ کھیل چکا ہوں۔
آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس پی ایس ایل کھیلنے کے بعد لمبا قرنطینہ کرنا پڑا، اس مرتبہ پھر کھیل رہا ہوں۔ لاہور قلندرز میں ہم ایک دوسرے کے قریب ہو چکے ہیں، محنت کر رہے تاکہ ٹرافی اٹھائیں۔
افغان کرکٹر راشد خان کے حوالے سے آسٹریلوی بلے باز بین ڈنک کا کہنا تھا کہ راشد خان ایک ٹاپ کلاس باؤلر ہیں ، اور وہ کئی ٹیموں کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔ راشد خان کی کارکردگی میں تسلسل پایا جاتا ہے، ان کا ٹیم میں ہونا مفید ہوتا ہے۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ راشد خان لاہور قلندرز میں ہمارے ساتھ کھیل رہے ہیں۔